ابنا: الوطن ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی امر بالمعروف نامی انتھا پسند پولیس نے ایک مارکیٹ میں ایک خاتون کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنا یا تھا جس کی تصویریں انٹرنیٹ پر آنے کے بعد دنیا کے مختلف حلقے سعودی حکومت کے دوہرے رویوں کی مذمت کررہے ہیں۔
عالمی حلقوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں عیاش اور ہرطرح کے جرائم کا ارتکاب کرنےوالے شہزادوں کو کچھ نہیں کہا جاتا بلکہ عام شہریوں کو ہرطرح سے ہراساں کیا جاتا ہے اور قانون صرف عام شہریوں کے لئے ہے۔
یاد رہے جدہ ایک تفریحی مرکز ہے جہاں سعودی شہزادے بیت المال کے بل بوتے پر عیاشیاں کرتے ہیں۔ بتایا جاتا ہےکہ اس تفریح گاہ میں ہرطرح کی اخلاقی برائياں دیکھی جاسکتی ہیں اور یہان پر منشیات کی خرید و فروخت عام ہے لیکن امر بالمعروف پولیس کو اس علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ اس پولیس کو عام شہریوں کے لئے بنایا گيا ہے۔....... /169